- اڈیالہ میں عمران خان سمیت قیدیوں سے ملاقات پر دو ہفتے کی پابندی ختم
- توانائی کے بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کرنا ترجیح میں شامل ہے، امریکا
- ہائیکورٹ کے ججزکا خط، چیف جسٹس سے وزیراعظم کی ملاقات جاری
- عثمان خان کیخلاف اماراتی بورڈ نے تحقیقات کا آغاز کردیا
- وزیر اعلیٰ پنجاب کا مسیحی ملازمین کیلیے گڈ فرائیڈے اور ایسٹر بونس کا اعلان
- سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
- بلوچستان : بی ایل اے کے دہشت گردوں کا غیر ملکی اسلحہ استعمال کرنے کا انکشاف
- سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کی زیرصدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اعلیٰ سطح اجلاس
- قومی ٹیم کی کوچنگ؛ جیسن گلیسپی نے اہم فیصلہ کرلیا
- پشاور؛ صوبائی وزیر و دیگر کے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلیے حکومت سے جواب طلب
- سوئی ناردرن کی گیس قیمتوں میں اضافے پر وضاحت
- کراچی؛ اورنج اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
- قادیانی شہری ضمانت کیس؛ علماء سے 2 ہفتے میں تحریری رائے طلب
- سویلین ٹرائلز؛ سپریم کورٹ کی فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت
- ایف بی آر سے کرپشن کے خاتمے کیلیے خفیہ ایجنسی کو ٹاسک دیدیا گیا
- کاکول ٹریننگ کیمپ؛ اعظم خان 2 کلومیٹر ریس میں مشکلات کا شکار
- اسٹاک ایکسچینج؛ 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- بجلی ایک ماہ کیلیے 5روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
- کھلاڑیوں کی ادائیگیوں کا معاملہ؛ بورڈ نے فیکا کے الزامات کو مسترد کردیا
- پی ٹی آئی (پی) کی مخصوص نشستوں کا معاملہ، الیکشن کمیشن حکام فوری ہائیکورٹ طلب
ودیا بالن نئی فلم ’’ہماری ادھوری کہانی‘‘ میں گل فروش بنیں گی
ممبئی: بالی ووڈ کی اداکارہ ودیا بالن اپنی اگلی فلم ’’ہماری ادھوری کہانی ‘‘ میں ایک گُل فروش خاتون کا کردار ادا کریں گی۔
اس نئی رومینٹک اور ڈارمہ فلم کو مشہور ہدایتکار موہت سوری ڈائریکٹ کر رہے ہیں جب کہ اس فلم کے پروڈیوسر اور مصنف مہیش بھٹ ہیں۔ فلم ’’ہماری ادھوری کہانی ‘‘ میں ودیا بالن کے ساتھ مرکزی کردار میں عمران ہاشمی کاسٹ ہیں جب کہ راج کمار رائو بھی اہم کر دار میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ یہ فلمساز مہیش بھٹ کے والدین کی لو اسٹوری پر مبنی ہے۔ مہیش بھٹ کے والد ماضی کے گجراتی سینما کے مشہور ڈائریکٹر ‘ پروڈیوسر نانا بھائی بھٹ اور ان کی دوسری بیوی ہندی فلموں کی سابق اداکارہ شیریں محمد علی کے مابین پروان چڑھنے والی محبت کی کہانی اس نئی فلم میں دکھائی جائے گی۔
فلمساز مہیش بھٹ ہی شیریں محمد علی کی اکلوتی اولاد ہیں جب کہ ان کے دوسرے دونوں بھائی مکیش بھٹ اور روبن بھٹ نانا بھائی بھٹ کی پہلی بیوی میں سے ہیں۔ یہ فلم آئندہ برس جون میں ریلیز کی جائے گی۔ ودیا بالن سے متعلق اس بات کا پتہ چلا ہے کہ وہ فلم میں ایک پھول بیچنے والی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو کہ اپنی فلاور پاور سے اس فلم میں بھی شاندار پرفارمنس دینے کی امید رکھتی ہیں۔ ودیا بالن ان دنوں جنوبی افریقہ اور دبئی میں شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
قبل ازیں ودیا بالن 2011ء میں بھی عمران ہاشمی کے ساتھ ہٹ فلم ’’ڈرٹی پکچرز ‘‘ میں کام کر چکی ہیں‘ اس فلم میں ان کی شاندار اداکاری پر ودیا بالن کو نیشنل فلم ایوارڈ اور فلم فیئر ایوارڈ فار بیسٹ ایکٹریس بھی مل چکا ہے‘ اسی طرح اب فلمی حلقے کے لوگ یہ امید کر رہے ہیں کہ ودیا بالن اپنی اس نئی فلم میں اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ ایک مرتبہ پھر پہلے کی طرح شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والی ہیں اور امید ہے کہ ان کے مداح انھیں ایک گُل فروش کے روپ میں بھی پسند کریں گے۔ ودیا بالن کی رواں سال آنے والی فلمیں ’’شادی کے سائیڈ ایفکیٹس ‘‘ اور ’’بوبی جاسوس ‘‘ بھی بہترین فلمیں رہی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔