نئی جوڑی ارپتا اور آیوش ’’بگ باس‘‘ کے سیٹ پر پہنچ گئے

شوبز ڈیسک  پير 24 نومبر 2014
نئی جوڑی کے اچانک شو میں پہنچ جانے پر ایک طرف سلمان خان تو بہت ہی خوش نظر آئے تو ساتھ ہی ’’بگ باس 8 ‘‘ میں حصہ لینے والے بھی انھیں دعائیں دیتے رہے۔فوٹو: فائل

نئی جوڑی کے اچانک شو میں پہنچ جانے پر ایک طرف سلمان خان تو بہت ہی خوش نظر آئے تو ساتھ ہی ’’بگ باس 8 ‘‘ میں حصہ لینے والے بھی انھیں دعائیں دیتے رہے۔فوٹو: فائل

نئی دہلی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی بہن ارپتا شادی کے فوری بعد اپنے شوہر آیوش کو ساتھ لیے بھائی کے ریالٹی شو ’’بگ باس‘‘ ہاؤس پہنچ گئیں۔

بہن کی شادی کی مصروفیات مکمل ہونے پر ایک طرف تو سلمان خان کے خاندان نے سکھ کا سانس لیا ہوگا مگر دوسری طرف سلمان خان شاید ابھی بھی نہیں تھکے اور فوری طور پر وہ اپنے مشہور ریالٹی شو ’’بگ باس ‘‘ کی میزبانی کرنے پہنچ گئے تو دوسری طرف گزشتہ رات کی قسط میں ان کی بہن ارپتا اور شوہر آیوش بھی آپہنچے۔ نئی جوڑی کے اچانک شو میں پہنچ جانے پر ایک طرف سلمان خان تو بہت ہی خوش نظر آئے تو ساتھ ہی ’’بگ باس 8 ‘‘ میں حصہ لینے والے بھی انھیں دعائیں دیتے رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔