مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی حکومت کے لیے الیکشن

علی گیلانی اورحریت کانفرنس کا گاندربل،بانڈی پورہ کے عوام سے انتخابات کیخلاف احتجاج کی اپیل


ویب ڈیسک November 25, 2014
علی گیلانی اورحریت کانفرنس کا گاندربل،بانڈی پورہ کے عوام سے انتخابات کیخلاف احتجاج کی اپیل۔ فوٹو؛ اے ایف پی

مقبوضہ کشمیرمیں گاندربل اور بانڈی پورہ کے اضلاع میں نام نہاد اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ ۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بزرگ حریت رہنماسید علی گیلانی اورکل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے نام نہاد انتخابات کے لئے ہڑتال کی کال دی جس کے پیش نظر مختلف علاقوں میں کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالنے کے لئے شہریوں کی بہت کم تعداد ہی پہنچی ہے۔ اے پی ایچ سی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ کشمیریوں کو نام نہادانتخابات کوبالکل مسترد کرکے عالمی برادری کو ایک بارپھر باورکرانا چاہیے کہ وہ کشمیرپر بھارت کے جبری قبضے کومسترد کرتے ہیں اور یہ کہ انتخابات کشمیریوں کے حق خودارادیت کاہرگز نعم البدل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیامیں پائیدار امن کی راہ میں مسئلہ کشمیربنیادی رکاوٹ ہے اور پاکستان وبھارت کے درمیان کشیدگی کی اصل وجہ ہے۔

ترجمان نے کہاکہ تنازعہ کشمیرکا کشمیریوں کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل ناگزیرہے۔ ترجمان نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں شہید ہونے والے شیرازاحمد گنائی، آصف احمداور شبیراحمد گوجرنامی نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ ادھرجموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمدیاسین ملک کوصورہ اسپتال سے واپس اسلام آبادجیل میں منتقل کردیا گیاہے جبکہ بھارتی پولیس نے تنظیم کے متعدددیگر رہنماؤں اور کارکنوں کو بھی گرفتار کرلیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں