عوامی نیشنل پارٹی کا ڈاکٹرضیاالدین کے قتل کیخلاف یوم احتجاج

ڈاکٹرضیاالدین اے این پی کے ضلع غربی کے صدر تھے جنہیں اورنگی ٹاؤن 4 نمبر میں نشانہ بنایا گیا۔


ویب ڈیسک November 24, 2014
ڈاکٹرضیاالدین اے این پی کے ضلع غربی کے صدر تھے جنہیں اورنگی ٹاؤن 4 نمبر میں نشانہ بنایا گیا۔ فوٹو؛فائل

عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے پارٹی رہنما ڈاکٹر ضیاالدین کے قتل کے خلاف آج کراچی میں پرامن یوم احتجاج منایا جارہا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں قتل ہونے والے اے این پی کے رہنما ڈاکٹر ضیاالدین کے قتل کے خلاف آج یوم احتجاج منایا جارہا ہے جب کہ گزشتہ روزعوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے وزیراعلی ہاؤس کے باہر دھرنا بھی دیا گیا جو رات گئے حکام کی جانب سے یقین دہانی کے بعد ختم کردیا گیا۔


واضح رہے کہ اورنگی ٹاؤن 4 نمبر میں اے این پی کے ضلع ویسٹ کے صدر ڈاکٹر ضیاالدین کو نامعلوم افراد نے اس وقت قتل کیا جب وہ نماز عشا کی ادائیگی کے بعد واپس گھر جارہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں