وزیراعلیٰ سندھ کا وزیراعظم سے صوبے کو آبادی کے مطابق وفاق میں جائزحق دینے کا مطالبہ

وفاقی بیورو کریسی میں صوبےکی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے جو احساس محرومی کو فروغ دے رہا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ


ویب ڈیسک November 24, 2014
وفاق کے ماتحت بیورو کریسی میں کوٹا دیتا ہے لیکن بدقسمتی سے اس پر عمل نہیں ہورہا، قائم علی شاہ فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے وزیر اعظم نواز شریف سے وفاقی بیورو کریسی میں صوبہ سندھ کو آئین کے مطابق کوٹا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ آئین صوبوں کو آبادی کے مطابق وفاق کے ماتحت بیورو کریسی میں کوٹا دیتا ہے لیکن بدقسمتی سے اس پر عمل نہیں ہورہا،کوٹے پر عمل نہ ہونا باعث تشویش ہے، اسی وجہ سے وفاق میں سندھ کا کوٹہ نہ ہونے کے برابر ہے جو احساس محرومی کو فروغ دے رہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وفاقی بیورو کریسی میں صوبہ سندھ کو آئین کے مطابق کوٹا اور اہل افسران کو ان کا جائز حق دیا جائے تاکہ ان میں موجود احساس محرومی کا خاتمہ ہوسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں