- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
سری نواسن کی بھارتی کرکٹ بورڈ کےعہدہ صدارت پربحال کرنے کی درخواست مسترد
نئی دلی: بھارتی سپریم کورٹ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے معطل سری نواسن کو ان کے عہدہ صدارت پربحال کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔
بھارتی سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر عدالت نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے معطل صدرسری نواسن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی سی سی آئی اور آئی پی ایل کو الگ تصور نہیں کیا جاسکتا کیونکہ آئی پی ایل بی سی سی آئی کا ہی حصہ ہے، اس لیے بی سی سی آئی کے صدر کو بھی آئی پی ایل کے معاملات سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سری نواسن انڈیا سیمنٹ کے مالک ہیں اور آئی پی ایل کی اہم ٹیم چنائی سپر کنگ بھی ان کی ملکیت ہے، سری نواسن کے داماد گروناتھ میاپان 2008 سے ٹیم آفیشل کے طور پر کام کر رہے ہیں اور مدگال کی تحقیقاتی رپورٹ میں سٹہ بازی میں ملوث ہونے پر ان کے خلاف فرد جرم عائد ہو چکی ہےاس لیے چنائی سپر کنگ کی ملکیت سے مفادات کے ٹکراؤ سے متعلق سوال اٹھتے ہیں اور انہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
عدالت کا کہنا تھا کہ بی سی سی آئی کے صدر کی حیثیت سے سری نواسن کو میچ فکسنگ اور سٹہ بازی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے تھی جو نہیں کی گئی۔ اگر لوگوں کو یہ پتہ چل جائے کہ میچ فکس ہے تو کون میدانوں میں میچ دیکھنے آئے گا۔ عدالت نے کہا کہ بی سی سی آئی کو کھیل کے وقار کو براقرار رکھنا چاہئے اور شک کا فائدہ کسی فرد کو نہیں بلکہ کھیل کو ملنا چاہئے، بھارت میں اس کھیل کو مذہب کی طرح چاہا جاتا ہے لہذا اسے شخصیت پر ترجیح دی جانی چاہئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔