آسٹریلیا میں 5 روز تک برساتی نالے میں پڑا رہنے والا نوزائیدہ بچہ معجزانہ طورپر زندہ بچ گیا

سفاک ماں باپ نے بچے کو پیدا ہوتے ہی برساتی نالے میں پھینک دیا اور ننھا پھول 5 روز تک 8 فٹ گہرے نالے میں پڑا رہا


ویب ڈیسک November 24, 2014
بچے کو نالے میں پھینکنے والی سفاک ماں کو اقدام قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے،پولیس۔

یوں تو اس جدید دور میں دل کو دہلا دینے والے واقعات اکثر رونما ہوتے ہی رہتے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا آسٹریلیا میں جہاں سفاک ماں نے نوزائیدہ بچے کو برساتی نالے میں پھینک دیا لیکن جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے کی مصداق 5 روز برساتی نالے میں گزارنے کے بعد بھی بچہ معجزانہ طور زندہ بچ گیا۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے علاقے نیو ساؤتھ ویلز میں سفاک ماں باپ نے بچے کو پیدا ہوتے ہی برساتی نالے میں پھینک دیا، بچہ 5 روز تک 8 فٹ گہرے نالے میں پڑا رہا لیکن شاید ابھی اس کی زندگی کی سانسیں باقی تھی کہ اچانک قریب سے گزرنے والے ایک شخص کو بچے کے رونے کی آواز سنائی دی۔ پہلے تو وہ حیران ہوگیا کہ آواز کہاں سے آرہی ہے اورپھر یہ دیکھ کر اس کی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ آواز نالے سے آرہی تھی۔ اس شخص نے فوری طور ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی جس نے بچے کو نالے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچے کی حالت تسلی بخش نہیں اور اس کا نظام تنفس بھی ٹھیک طریقے سے کام نہیں کر رہا۔

مقامی پولیس نے 30 سالہ سفاک ماں کو اقدام قتل کے الزام میں گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ خاتون کی ضمانت پر رہائی کی درخواست سڈنی کی عدالت نے مسترد کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں