’’وار‘‘ جیسی فلمیں بنائی جائیں تو بھارتی فلموں کو شکست دی جا سکتی ہے: شان

آئی این پی  منگل 25 نومبر 2014
 نئی فلم ’’وار‘‘ نے نہ صرف انڈسٹری کو سہارا دیا ہے بلکہ سینماؤں کی رونقیں بھی بحال ہو گئی ہیں، اداکار شان فوٹو : فائل

نئی فلم ’’وار‘‘ نے نہ صرف انڈسٹری کو سہارا دیا ہے بلکہ سینماؤں کی رونقیں بھی بحال ہو گئی ہیں، اداکار شان فوٹو : فائل

لاہور: اداکار شان نے کہا ہے کہ ’’وار‘‘ جیسی فلمی بنائی جائیں تو بھارتی فلموں کو شکست دی جا سکتی ہے۔

کسی بھی فلم کی کامیابی کے لیے زیادہ سے زیادہ سرمایہ لگانا بھی وقت کی ضرورت بن چکا ہے‘ ڈنگ ٹپاؤ پالیسی سے مسائل میں کمی نہیں اضافہ ہوا ہے۔ شان نے کہا کہ میری نئی فلم ’’وار‘‘ نے نہ صرف انڈسٹری کو سہارا دیا ہے بلکہ سینماؤں کی رونقیں بھی بحال ہو گئی ہیں اور بھارتی فلمیں دیکھنے والے شائقین وار فلم کو دیکھنے کے بعد یہ کہنے پر مجبور ہو چکے ہیں کہ پاکستانی کسی سے کم نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔