راولپنڈی میں گیزر پھٹنے سے بچہ جاں بحق، خاتون سمیت 5 افراد زخمی

ویب ڈیسک  منگل 25 نومبر 2014
زخمیوں کو پمر اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ فوٹو؛ فائل

زخمیوں کو پمر اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ فوٹو؛ فائل

کراچی: کھوکھر روڈ پر گھر میں گیس گیزر پھٹنے سے بچہ جاں بحق جب کہ خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں کھوکھر روڈ پر واقع ایک مکان میں گیس گیزر پھٹنے سے قریب کھڑا بچہ جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر پمر اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے جب کہ اسپتال ذرائع کے مطابق گیس گیزر کے دھماکے سے زخمی ہونے والی خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔