کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں لکڑی کے گودام میں آتشزدگی سے لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

ویب ڈیسک  منگل 25 نومبر 2014
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے لیکن اس کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔  فوٹو: پی پی آئی

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے لیکن اس کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ فوٹو: پی پی آئی

کراچی: رنچھوڑ لائن میں لکڑی کے گودام میں آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں واقع لکٹری کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے نتیجے میں لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے لیکن اس کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔