مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں رہائشی عمارت گرنے سے 17 افراد ہلاک

 منگل 25 نومبر 2014
 انتظامیہ نے 5 منزلہ عمارت تعمیر کرنے کی منظوری دی تھی جس پر 2منزلہ غیرقانونی تعمیر کی گئی،غیرملکی خبررساں ایجنسی، فوٹو: اے ایف پی

انتظامیہ نے 5 منزلہ عمارت تعمیر کرنے کی منظوری دی تھی جس پر 2منزلہ غیرقانونی تعمیر کی گئی،غیرملکی خبررساں ایجنسی، فوٹو: اے ایف پی

قاہرہ: مصر کے دارالحکومت میں رہائشی عمارت گرنے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں 7منزلہ رہائشی عمارت  گرنے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک  ہوگئے۔ حکام کے مطابق مقامی انتظامیہ نے 5 منزلہ عمارت تعمیر کرنے کی منظوری دی تھی لیکن اس پر غیر قانونی طور پرمزید 2 منزل تعمیر کی گئی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر عمارت کے ملبے سے 17 لاشیں نکال لیں جب کہ مزید افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔