سانحہ ماڈل ٹاؤن؛ عوامی تحریک کے جنرل سیکریٹری سمیت 50 افراد واقعے کے ذمہ دار قرار

ویب ڈیسک  بدھ 26 نومبر 2014
خرم نوازگنڈاپور سمیت 7 ملزمان تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے، پراسیکیوشن۔ فوٹو؛فائل

خرم نوازگنڈاپور سمیت 7 ملزمان تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے، پراسیکیوشن۔ فوٹو؛فائل

لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کی پہلی ایف آئی آر کی تفتیش مکمل کرتے ہوئے چالان عدالت میں پیش کردیا گیا جس میں خرم گنڈاپور سمیت 50 افراد کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کی پہلی ایف آئی آر پر تفتیش مکمل کرتے ہوئے محکمہ پراسیکیوشن نے انسداد دہشت گردی  کی عدالت میں 8 صفحات پر مشتمل چالان پیش کیا جس میں واقعے کا ذمہ دار پاکستان عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈاپور سمیت 50 افراد کو ٹھہرایا گیا ہے۔ چالان میں کہا گیا ہے کہ خرام نواز گنڈاپور سمیت 7 ایسے افراد ہیں جو تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

واضح رہے کہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں 17 جون کو عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ کے باہر سے بیرئیر ہٹانے کے معاملے پر پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں  14 افراد جاں بحق جب کہ 80 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔