داعش نے شام میں دو افراد کو ہم جنس پرستی کے الزام میں سنگسار کرڈالا

ویب ڈیسک  بدھ 26 نومبر 2014
داعش نے شام کے صوبہ دیر الزور میں 2 افراد کو سنگسار کرکے موت کے گھاٹ اتارا فوٹو:فائل

داعش نے شام کے صوبہ دیر الزور میں 2 افراد کو سنگسار کرکے موت کے گھاٹ اتارا فوٹو:فائل

دمشق: داعش نے شام میں 2 نوجوانوں کو ہم جنس پرستی کے الزام میں سنگسار کرکے ہلاک کرڈالا۔

شام کی انسانی حقوق کی تنظیم  کے مطابق صوبہ دیر الزور کے علاقے میادان کے  20 سالہ نوجوان کو ہم جنس پرستی کے الزام میں داعش کے جنگجوؤں نے پکڑ کراس کے موبائل میں موجود اس کی دوسرے شخص کے ساتھ ہم جنس پرستی کی ویڈیو دیکھنے کے بعد اسے سنگسار کرنے کی سزا سنائی، نوجوان کو شہر کے الباکرہ چوک پر  لے جایا گیا جہاں لوگوں کی ایک بڑی تعداد  کے سامنے نوجوان کو  سنگسار کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔ دوسرا واقعہ بھی دیر الزور کے علاقے تاکیا میں پیش آیا جہاں ایک اور نوجوان  کو ہم جنس پرستی کے الزام میں سنگسارکردیاگیا۔

واضح رہے کہ رواں سال ماہ اکتوبر میں داعش کے اہلکاروں نے ایک شخص کو اسی صوبے کے علاقے بکامال میں  زنا کے الزام میں سنگسار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔