پاکستان نے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار 2 فلپائنی خواتین ملک بدر کردیا

ویب ڈیسک  جمعرات 27 نومبر 2014

راولپنڈی: بینظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار ہونے والی 2 فلپائنی خواتین کو ملک بدر کر دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  راولپنڈی کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے ہیروئن اسمگل کرتے ہوئے گرفتار ہونے والی 2 فلپائنی خواتین کو سزا پوری ہونے کے بعد ملک بدر کر دیا گیا۔ دونوں فلپائنی خواتین نے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں 2 سال کی سزا کاٹی۔

واضح رہے کہ دونوں فلپائنی خواتین کو ایک سال قبل منشیات اسمگل کرتے ہوئے راولپنڈی کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔