وینزویلا کی جیل میں زہریلی دوا استعمال کرنے سے 17 قیدی ہلاک

ویب ڈیسک  جمعرات 27 نومبر 2014
قیدیوں کی ہلاکت کے بعد کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری کو جیل کے اطراف تعینات کر دیا گیا ہے۔ فوٹو؛ اے ایف پی

قیدیوں کی ہلاکت کے بعد کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری کو جیل کے اطراف تعینات کر دیا گیا ہے۔ فوٹو؛ اے ایف پی

کراکس: وینزویلا کی اُریبانا جیل میں بھوک ہڑتال پر  بیٹھے 17 قیدی زہریلی دوا پینے سے ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وینزویلا کی ریاست لارا کے  ڈیوڈ ولوریا کریکشن سنٹر ’ اُریبا جیل‘ میں گزشتہ 2 روز سے  اپنے حقوق کے لئے بھوک ہڑتال پر بیٹھے 17 قیدی زہریلی دوا استعمال کرنے کے باعث ہلاک ہو گئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدیوں کو زہریلی دوا کھلائی گئی۔ قیدیوں کی ہلاکت کے بعد کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری کو جیل کے اطراف تعینات کر دیا گیا ہے۔

وینزویلا حکام کا کہنا ہے کہ تمام قیدیوں نے ایک ساتھ زہریلی دوا کیسے لی اس کے بارے میں تاحال کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔