ساڑھی : پُرکشش بھی، پُروقار بھی

قیصر افتخار  اتوار 30 نومبر 2014
برصغیرکی خواتین خاص تہواروں اور شادی بیاہ کی تقریبات کے موقع پر ساڑھی کو ہی زیب تن کرنا پسند کرتی ہیں۔ ماڈل ، ماہ نور / فوٹو : محمود قریشی

برصغیرکی خواتین خاص تہواروں اور شادی بیاہ کی تقریبات کے موقع پر ساڑھی کو ہی زیب تن کرنا پسند کرتی ہیں۔ ماڈل ، ماہ نور / فوٹو : محمود قریشی

برصغیرپاک و ہند کے ملبوسات میں ساڑھی کو ہمیشہ سے ایک خاص اہمیت حاصل رہی ہے۔

اس خطے میں بسنے والی تمام عمر کی خواتین خاص تہواروں اور شادی بیاہ کی تقریبات کے موقع پر ساڑھی کو ہی زیب تن کرنا پسند کرتی ہیں۔ ایک طرف ساڑھی ان کی شخصیت کو پرکشش بناتی ہے تودوسری جانب فیشن کے تمام تقاضوں کو بھی پورا کرتی ہے۔

چند برس قبل تک تو بڑی عمر کی خواتین ہی ساڑھی میں دکھائی دیتی تھیں لیکن اب فیشن کے بدلتے رجحانات نے نوجوان نسل کو بھی ساڑھی کا دیوانہ بنا دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہلکے اورشوخ رنگوں میں پرنٹڈ اور زری کے کام والی ساڑھیاں سب کی توجہ کا مرکز بنتی ہیں۔

’ایکسپریس سنڈے میگزین‘ کیلئے کئے گئے شوٹ میں معروف اداکارہ ماہ نورکا کہنا تھا کہ شوبزکے پروگرام ہوں یا دیگر تقریبات میری کوشش ہوتی ہے کہ میں ساڑھی کا استعمال کروں۔ یہ لباس مجھے بے حد پسند ہے اور میری شخصیت کو پرکشش اور پُروقار بناتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔