ایوارڈ حاصل کرنے سے کوئی دلچسپی ہے نہ یہ خوشی دیتے ہیں، کنگنا رناوت

شوبز ڈیسک  ہفتہ 29 نومبر 2014
انڈسٹری میں رہنے کے لیے ایوارڈ تقریب میں شرکت اچھی بات مگردوسرے کو کمتر قرار دیکر ایوارڈ لینا اچھا نہیں لگتا۔ کنگنا  فوٹو: فائل

انڈسٹری میں رہنے کے لیے ایوارڈ تقریب میں شرکت اچھی بات مگردوسرے کو کمتر قرار دیکر ایوارڈ لینا اچھا نہیں لگتا۔ کنگنا فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ انھیں ایوارڈ حاصل کرنے سے کوئی دلچسپی نہیں اور نہ ہی ان سے کوئی خوشی ہوتی ہے۔

کنگنا رناوت جو رواں برس کے دوران سینما گھروں کی زینت بنائی جانے والی فلموں ’’کوئین‘‘ اور ’’ریوالور رانی‘‘ میں اپنی پرفارمنس کا لوہا منواچکی ہیں، کو ایوراڈ اچھے نہیں لگتے، یہ بات اچھی ہو یا بری مگر اداکارہ کا کہنا ہے کہ بہترین کام ہی کسی بھی اداکار کو دوسروں سے نمایاں کرتا ہے نہ کہ ایوارڈ۔ اس لیے مجھے ایوارڈ وصول کرنا اچھا نہیں لگتا کیونکہ پہلے سے ہی میرے گھر پر 22 ایوارڈ پڑے ہوئے ہیں۔

مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ان کے ساتھ کیا کروں۔ فلم انڈسٹری میں رہنے کے لیے کسی ایوارڈ تقریب میں شرکت کرنا اچھی بات ہے مگر کسی دوسرے کو کمتر قرار دے کر ایوارڈ کا مستحق قرار دیا جانا اچھا نہیں لگتا۔ واضح رہے کہ کنگنا رناوت کی رنسل ڈی سلوا کی ہدایتکاری میں بنائی جانے والی فلم ’’انگلی‘‘ گزشتہ روز سینما گھروں کی زینت بنائی جاچکی ہے جس میں اداکارہ کے ساتھ عمران ہاشمی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جب کہ سنجے دت، رندیپ ہودا، نیہا دھوپیا، انگاد بیدی اور نیل بھوپالم بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔