بھارتی اخبار’’ٹائمز آف انڈیا‘‘ نے فلپ ہیوز کی جگہ سچن ٹنڈولکر کو ہی مار ڈالا

ویب ڈیسک  جمعـء 28 نومبر 2014
بھارتی اخبار کی اس سنگین غلطی پر نہ صرف بھارت بلکہ عالمی میڈیا میں بھی شدید تنقید کی گئی۔

بھارتی اخبار کی اس سنگین غلطی پر نہ صرف بھارت بلکہ عالمی میڈیا میں بھی شدید تنقید کی گئی۔

نئی دہلی: بھارت کے انگریزی اخبار ”ٹائمز آف انڈیا“ نے آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوز کی جگہ اپنے ہی ملک میں کرکٹ کے بھگوان تصور کئے جانے والے مایا ناز کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کو ہی مارڈالا۔

جمعرات کو سر میں گیند لگنے سے ہلاک ہونے والے آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوز کے خاندان اور دوستوں کے ساتھ مختلف کھلاڑیوں نے ٹویٹر پر اپنے تعزیتی پیغامات پوسٹ کئے جب کہ بھارت میں کرکٹ کے بھگوان تصور کئے جانے والے سچن ٹنڈولکر نے بھی فلپ ہیوز کے دوست و احباب سے ہمدردی کا اظہار اور ان کی موت کو دنیائے کرکٹ کا سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ”ریسٹ اِن پیس فلپ ہیوز“۔

سچن ٹنڈولکر کے اس تعزیتی پیغام کو بھارتی اخباروں میں بھی شائع کیا گیا تاہم بھارت کے ہی انگریزی روزنامہ ٹائمز انڈیا کے پرنٹ ایڈیشن نے ”ریسٹ اِن پیس سچن ٹنڈولکر“ لکھ کر آسٹریلوی بلے باز کی جگہ سچن ٹنڈولکر کو ہی مار ڈالا۔ بھارتی اخبار کی اس سنگین غلطی پر جہاں بھارت میں شدید تنقید کی گئی وہیں عالمی میڈیا نے بھی اسے بدترین صحافتی غلطی قرار دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔