چین کے صوبے سنکیانگ میں چاقو برداروں کے حملے میں 4 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  ہفتہ 29 نومبر 2014
رواں برس جولائی میں بھی 96 افراد مارے گئے تھے۔ فوٹو فائل

رواں برس جولائی میں بھی 96 افراد مارے گئے تھے۔ فوٹو فائل

بیجنگ: چین کے صوبہ سنکیانگ میں چاقوؤں اور دھماکا خیز مواد سے لیس حملہ آوروں نے 4 افراد ہلاک کردیا جبکہ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے  11 حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

چین  کے سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سنکیانگ کے علاقے  ساشے میں چاقوؤں، کلہاڑیوں اور دھماکہ خیز مواد سے لیس ملزمان نے ایک فوڈ اسٹریٹ پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں گشت پر مصروف پولیس اہلکاروں  نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 11 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔

واضح رہے کہ سنکیانگ میں علیحدگی کی تحریک چل رہی ہے اور رواں برس جولائی میں بھی اس علاقے میں اسی نوعیت کا واقعہ ہوا تھا جس میں حملہ آوروں سمیت 96 افراد مارے گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔