- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
- اسموگ تدارک کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنیکا حکم
- سابق آسٹریلوی کرکٹر امریکی ٹیم کو ہیڈکوچ مقرر
- ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سپریم کورٹ میں چیلنج
- راولپنڈٰی میں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
- سعودی معاون وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
- پختونخوا؛ دریاؤں میں سیلابی صورتحال، مقامی لوگوں اور انتظامیہ کو الرٹ جاری
دفاعی نمائش کیلیے سیکیورٹی اقدامات مکمل، متبادل راستوں کا اعلان
کراچی: پولیس نے ایکسپو سینٹر کراچی میں یکم تا4 دسمبر تک عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز2014 کے لیے سیکیورٹی اقدامات کو حتمی شکل دیدی، ٹریفک پولیس نے نمائش کے دوران متبادل راستوں کا اعلان کیا ہے۔
نمائش کی حفاظت کیلیے22 ایس ایس پیز،35 ڈی ایس پیز اور30 خواتین پولیس افسران سمیت ساڑھے3 ہزار پولیس افسران و اہلکار اور ریپڈ فورس سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے مرکزی پولیس دفتر میں منعقدہ اجلاس میں پولیس حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014 میں ملکی اور غیر ملکی مندوبین کی بڑی تعداد شریک ہے، نمائش کی سیکیورٹی کو فل پروف بنایا جائے، خفیہ رپورٹوں میں کی جانے والی نشاندہی کو سنجیدگی سے لیا جائے۔
اس حوالے سے رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مسلسل رابطے میں رہا جائے تاکہ کسی بھی غیر معمولی صورتحال کو قبل ازوقت ناکام بنادیا جائے، دفاعی نمائش کی حفاظت کیلیے 110 پولیس موبائلیں اور34 موٹر سائیکل سوار دستے سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور رہیں گے جو شارع فیصل ، حسن اسکوائر، اسٹیڈیم روڈ، کارسازاور یونیورسٹی روڈ پر مسلسل گشت کریں گے، ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ کے مطابق عالمی دفاعی نمائش کے موقع پر پر پبلک،کمرشل گاڑیوں کیلیے ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کا بندوبست کیا ہے ۔
متبادل راستوں کے مطابق وہ ڈرائیور جو کارساز سے غریب آباد بذریعہ اسٹیڈیم فلائی اوور کی جانب جانا چاہتے ہوں وہ کار ساز سے بلوچ کالونی پل سے براستہ شہید ملت ، میڈی کیئر ، جیل چورنگی سے غریب آباد اور نیپا چورنگی جاسکیں گے، وہ ڈرائیور جو غریب آباد سے کارساز کی جانب جانا چاہتے ہیں وہ حسن اسکوائر فلائی اوور سے پہلے گلشن اقبال بلاک 13 ڈی کی جانب موڑ کر یونیورسٹی روڈ پر یو ٹرن لے کر جعفری آپٹکس سے کے ڈی اے سوسائٹی نیشنل اسٹیڈیم کے عقب سے ڈالمیا اور اسٹیڈیم روڈ سے ہوتے ہوئے مقررہ مقام اور کارساز جاسکیں گے، اسی طرح نیپا چورنگی سے حسن اسکوائر آنے والی ٹریفک کو بیت المکرم مسجد سے بائیں جانب موڑ دیا جائے گا جو اسٹیڈیم کے عقب سے ہوتا ہوا اسٹیڈیم روڈ پر آئے گا، اور آغا خان اسپتال یا ابراہیم رحمت اﷲ روڈ سے اپنے مقررہ مقام کی جانب جائے گا۔
ٹریفک پولیس نے مال بردارگاڑیوں کے ڈرائیوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ نمائش کے 4 دن براستہ سہراب گوٹھ سے شارع پاکستان اور شیر شاہ سوری روڈ شہر جانے کے لیے استعمال کریں جبکہ یونیورسٹی روڈ سے شہر کی جانب جانے کے لیے نیپا اور راشد منہاس روڈ استعمال کریں ، ٹریفک پولیس نے سرشاہ سلیمان روڈ، اسٹیڈیم کراسنگ سے حسن اسکوائر تک اور حسن اسکوائر سے بیت المکرم مسجد یونیورسٹی روڈ تک گاڑیاں پارک کرنے پر پابندی لگادی ہے، ٹریفک پولیس کے مطابق نمائش کے دوران سر شاہ سلیمان روڈ، حسن اسکوائر سے اسٹیڈیم کراسنگ تک یکم تا 4 دسمبر کو صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک جزوی طور پر بند رہے گا، صرف خصوصی اسٹیکرز لگی گاڑیوں کو اسٹیڈیم فلائی اوور سے ایکسپو سینٹر تک جانے کی اجازت ہوگی دیگر تمام ٹریفک کو اسٹیڈیم روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا جو کے ڈی اے سوسائٹی ، اسٹیڈیم کے عقب سے گلشن اقبال جعفری آپٹکس سے یونیورسٹی روڈ کی جانب جائے گی ۔
اسی طرح اسٹیڈیم روڈ سے سیدھا ڈالمیا ، میلینئم مال راشد منہاس روڈ جبکہ اسٹیڈیم فلائی اوور سے بائیں جانب دھوراجی ، نیوٹاؤن تھانہ ، پرانی سبزی منڈی اور غریب آباد کو جا سکیں گے،2 دسمبر کو ایوان صدر روڈ شام 6 بجے سے رات 12 بجے تک جزوی طور پر بند رہے گا اور اس دوران ایوان صدر روڈ پر کسی بھی قسم کی گاڑی گھڑی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور انہی اوقات میں عبداﷲ ہارون روڈ،سندھ کلب چوک تا فوراہ چوک تک پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی ،ڈرائیور کلب روڈ اور دین محمد فدائی روڈ (پی آئی اے بکنگ آفس) سے شاہین کمپلیکس کی جانب جا سکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔