آئندہ انتخابات سے قبل ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائے گا، خواجہ آصف

ویب ڈیسک  اتوار 30 نومبر 2014
 لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے، خواجہ آصف۔ فوٹو؛ فائل

لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے، خواجہ آصف۔ فوٹو؛ فائل

سیالکوٹ: وفاقی وزیر بجلی و پانی خواجہ آصف کہتے ہیں کہ آئندہ انتخابات سے قبل ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا اس سلسلے میں وزیراعظم خود 2017 تک لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے پروگرام کی نگرانی کررہے ہیں۔

سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ ملک اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، اس صورت حال میں حکومت ملکی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لارہی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے، توانائی کے اس بحران کے خاتمے کے لئے جامع حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ وزیراعظم خود 2017 تک لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے پروگرام کی نگرانی کررہے ہیں۔ حکومت آئندہ عام انتخابات سے قبل لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے کے قابل ہوجائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔