- لائیک، شیئر اور فالوورز برائے فروخت
- سندھ ہائیکورٹ، کم سے کم تنخواہ 25 ہزار کے احکامات پر عملدرآمد کرانے کا حکم
- کراچی میں سیکیورٹی کمپنی سے 180جدید ہتھیار اور وردیاں لوٹ لی گئیں
- شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والے جعلی پولیس اہلکار گرفتار
- شین وارن کی 20.7 ملین ڈالر کی وصیت سامنے آگئی
- گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کرکٹرز کی آمد ہفتے کو ہوگی
- ’’میری پرفارمنس اچھی نہیں کیویز کیخلاف سرفراز کو کھلائیں‘‘، محمد رضوان
- استعفوں کی منظوری معطل؛ 43 پی ٹی آئی ارکان کو پارلیمنٹ پہنچنے کی ہدایت
- وٹامن ڈی ذیابیطس سے پہلی کیفیت کو مکمل مرض سے روک سکتی ہے
- دنیا کے سب سے بڑے ’کیک لباس‘ کی ویڈیو وائرل
- زمین کی طرح دن اور رات رکھنے والا سیارہ دریافت
- کوٹری میں پشاور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو حادثہ
- قصور میں پولیس کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، 33 کروڑ کا تیل برآمد
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے میں دہشت گردی کا ملبہ میڈیا کے سر ڈال دیا
- نئی دہلی؛ مسلمانوں کی بے دخلی مہم کیخلاف احتجاج؛ محبوبہ مفتی گرفتار
- وفاق کا الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کیلئے اضافی گرانٹ دینے سے انکار
- پنجاب میں پیٹرول ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- کراچی میں کمسن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مانسہرہ سے گرفتار
- سال کے پہلے ماہ میں 7 ہزار سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ
- کراچی میں دو علیحدہ علاقوں سے انسانی دھڑ اور بازو برآمد
ماہ نومبر میں 8 پولیس افسران و اہلکاروں سمیت 123 افراد ہلاک

12نومبر کو نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت5افراد کو جاں بحق کردیا۔ فوٹو: فائل
کراچی: شہر میں ماہ نومبرمیں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 8پولیس افسران اور اہلکاروں سمیت 123افراد جاں بحق اورخواتین اور بچوں سمیت متعدد افرادزخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق یکم نومبر کو شہر میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3افراد ہلاک ہوئے، 2 نومبر کو ایک شہری فائرنگ سے ہلاک ہوا،3نومبر کو فائرنگ اورپرتشد د واقعات 8شہری لقمہ اجل بن گئے، 4اور 5 نومبر 10محرم الحرام کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت4افراد جاں بحق ہوگئے،6نومبر کو فائرنگ کے واقعات میں 4افراد جاںبحق ہوئے،7نومبر کو فائرنگ سے 3افراد ہلاک ہوگئے، 8نومبر کو نامعلوم ملزما ن کی فائرنگ سے 4افراد جاں بحق ہوئے،9نومبر کو فائرنگ سے 3افراد ہلاک ہوگئے، 10نومبر کو فائرنگ سے 3پولیس اہلکار وں سمیت8 افراد جاں بحق ہوگئے، 11 نومبر کو شہر میں فائرنگ سے 4افراد ہلاک ہوگئے، 12نومبر کو نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت5افراد کو جاں بحق کردیا۔
13نومبر کو فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پولیس افسر سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے،14نومبر کو فائرنگ سے پولیس افسر سمیت2افراد جاںبحق ہوئے، 15نومبر کو فائر نگ کے واقعات میں 3افراد ہلاک ہوگئے، 16نومبر کو فائرنگ سے 5افراد ہلاک ہوئے،17نومبر کو فائرنگ سے 4افراد ہلاک ہوئے، 18 نومبر کو فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت4افراد جاں بحق ہوئے،19نومبر کو فائرنگ کے واقعات میں 4افراد، 20نومبر کو فائرنگ سے 6افراد،21نومبر کو فائرنگ سے 3افراد لقمہ اجل بنے، جبکہ اورنگی ٹائون میں متحدہ کے رکنیت سازی کیمپ پر دستی بم حملے ایک کارکن جاں بحق ہوگیا، 22نومبر کو فائرنگ سے3افراد جاں بحق ہوگئے، 23نومبر کو فائرنگ سے2افراد جاں بحق ہوئے۔
24نومبر کو فائرنگ کے واقعات میں 5ٖٓافراد ہلاک ہوئے،25نومبر کو فائرنگ سے 3افرادہلاک اور ابراہیم حیدری میں بم دھماکے سے ایک راہگیر جاں بحق ہوگیا، 26نومبر کو فائرنگ سے پولیس افسرسمیت6افراد جاں بحق ہوئے،27نومبر کو فائرنگ سے 3افراد، 28 نومبر کو فائرنگ سے 4افراد جبکہ الفلاح میں میاں بیوی کی ڈیپ فریزر سے لاشیں ملی،29نومبر کو فائرنگ سے 6افراد لقمہ اجل بنے۔30 نومبر کو ساڑھے نو بجے تک 4 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 123 ہوگئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔