- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
فلپ ہیوز کی 26 ویں سالگرہ پر آسٹریلوی کرکٹرز غمزدہ
سڈنی: کرکٹ آسٹریلیا نے آنجہانی کرکٹر فلپ ہیوز کو خصوصی ٹریبیوٹ پیش کیا ہے، ان کے آخری میچ کے اسکور کارڈ میں ردوبدل سے یقینی بنایا کہ وہ ہمیشہ 63 رنز ناٹ آؤٹ رہیں، کپتان مائیکل کلارک نے بھی ہیوز کی 26 ویں سالگرہ پر انھیں جذباتی خراج عقیدت پیش کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ہیوز میرے لیے چھوٹے بھائی جیسا تھا۔ تفصیلات کے مطابق شیفلڈ شیلڈ میچ میں جب سین ایبٹ کا باؤنسر گردن پر لگنے سے فل ہیوز چکرا کر نیچے گرے تو اس وقت وہ 63 رنز پر کھیل رہے تھے وہیں سے انھیں اسپتال لے جایا گیا، جس کے بعد اسکور کارڈ پر ان کے نام کے آگے ریٹائرڈ ہرٹ لکھا گیا لیکن چونکہ ان کی جگہ پر کوئی دوسرا بیٹنگ کے لیے نہیں آیا اور بعد میں میچ منسوخ کردیا گیا اس لیے کرکٹ آسٹریلیا نے ہیوز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے ان کے نام کے آگے ناٹ آؤٹ درج کردیا ہے۔
چیف ایگزیکٹیو جیمز سدرلینڈ کا کہنا ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہیوز ہمیشہ کیلیے 63 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں۔ واضح رہے کہ فل ہیوز اگر زندہ ہوتے تو وہ اتوار کے روز اپنی 26 ویں سالگرہ مناتے، اس دن کی مناسبت سے کپتان مائیکل کلارک نے اپنے دوست کو اخباری کالم میں جذباتی خراج عقیدت پیش کیا۔ دونوں کی ملاقات پہلی بار تب ہوئی تھی جب ہیوز 17 برس کے تھے اور وہ اپنے گاؤں میکس ویلے سے کلب کرکٹ کھیلنے سڈنی آئے تھے۔
کلارک کہتے ہیں کہ میری اس سے پہلے ملاقات ہوئی تو میں نے اس کو زندگی سے بھرپور لڑکا پایا جوکہ چھوٹی چھوٹی چیزوں سے کھل کر لطف اندوز ہوتا تھا ، ٹیم میں شامل ہونے اور پھر ڈراپ ہونے یا موقع ملنے کی صورت میں بہتر نہ کھیل پانے کے باوجود کبھی بھی میں نے اس کو مایوس نہیں دیکھا، میں کوئی حقیقی بھائی نہیں تھا مگر مجھے فخر ہے کہ میں فل ہیوز کو اپنا چھوٹا بھائی سمجھتا تھا، انھوں نے کالم میں لکھا کہ ’’ ہیوز تمھاری کمی ہمیشہ رہے گا، میں تمھیں کبھی نہیں بھول پاؤں گا ، سالگرہ مبارک ہو بھائی‘‘۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔