لاہورمیں پیٹرول نایاب ہوگیا، نئی قیمت پر پیٹرول فروخت نہ کرنے والے 5 پمپس سیل

ویب ڈیسک  پير 1 دسمبر 2014
مغل پورہ، ہربنس پورہ، مناواں، باٹا پورہ، تاجپوری ، لشکمی چوک اوردیگر علاقوں میں مالکان نے پمپس بند کردیئے۔ فوٹو؛فائل

مغل پورہ، ہربنس پورہ، مناواں، باٹا پورہ، تاجپوری ، لشکمی چوک اوردیگر علاقوں میں مالکان نے پمپس بند کردیئے۔ فوٹو؛فائل

لاہور: پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد لاہور میں پیٹرول نایاب ہوگیا اور بیشتر پمپوں پر پیٹرول دستیاب ہی نہیں جب کہ نئی قیمت پر پیٹرول فروخت نہ کرنے والے 5 پمپوں کو سیل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے سے زائد کمی کے اعلان کے بعد لاہور کے بیشتر پمپوں پر پیٹرول دستیاب نہیں جب کہ  نئی قیمت پر پیٹرول فروخت نہ کرنے والے 5 پمپوں کو سیل کردیا گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں مغل پورہ، ہربنس پورہ، مناواں، باٹا پورہ، تاجپوری،لکشمی چوک اور دیگر علاقوں پیٹرول دستیاب نہیں جب کہ مالکان نے پمپس بند کردیئے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد تین ماہ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 21 روپے تک کی کمی ہوچکی ہے اور پیٹرول 108 روپے سے کم ہوکر 84 روپے تک آچکا ہے لیکن لاہور میں کمی کے بعد پیٹرول پمپس مالکان نے نئی قیمت پر پیٹرول کی فراہمی روک دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔