مکہ مکرمہ میں آسمان پر بجلی کڑکنے کے دوران لوگوں نے فضا میں اُڑتے گھوڑے کودیکھا

ویب ڈیسک  پير 1 دسمبر 2014
لوگوں نے آسمان پر گھوڑے کی مانند ایک چمکدار چیز کو اڑتا دیکھا تو حیرت زدہ ہو گئے اور بے ساختہ سبحان اللہ اور اللہ اکبر کی صدائیں دینے لگے۔ فوٹو؛ فائل

لوگوں نے آسمان پر گھوڑے کی مانند ایک چمکدار چیز کو اڑتا دیکھا تو حیرت زدہ ہو گئے اور بے ساختہ سبحان اللہ اور اللہ اکبر کی صدائیں دینے لگے۔ فوٹو؛ فائل

مکہ مکرمہ: سماجی ویب سائیٹ پر فضا میں اڑتے ہوئے گھوڑے کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے بلکہ لوگوں کو اس کے پیچھے چھپا راز جاننے پر بھی مجبور کردیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق چند روز قبل سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بجلی کڑک رہی تھی کہ لوگوں نے آسمان پر گھوڑے کی مانند ایک چمکدار چیز کو اڑتا دیکھا تو حیرت زدہ ہو گئے اور بے ساختہ سبحان اللہ اور اللہ اکبر کی صدائیں دینے لگے۔ اس منظر کو لوگوں نے نہ صرف اپنی آنکھوں سے دیکھا بلکہ متعدد لوگوں نے اس کی ویڈیو بھی بنائی اور اسے انٹر نیٹ پر اپ لوڈ کردیا جس میں ہوا میں اڑتی گھوڑے نما چیز کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

اڑتے ہوئے گھوڑے نما چیز کی ویڈیو نے انٹر نیٹ پر تہلکہ مچا دیا ہے جب کہ  بعض افراد کا کہنا ہے کہ یہ مکہ نہیں بلکہ جدہ کی ویڈیو ہے جہاں طوفان والے دن  کھلونے کی دکان پر گیس سے بھرا غبارہ  ہوا میں اڑ گیا تھا جسے لوگ کوئی کرشمہ سمجھ بیٹھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔