قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کا اعلان

نمائندہ ایکسپریس  منگل 2 دسمبر 2014
پنشنر بینیفٹس اسکیم 1170 کے بجائے 1060 روپے، سیونگ سرٹیفکیٹ پر 6.25 فیصد منافع ملے گا۔ فوٹو: فائل

پنشنر بینیفٹس اسکیم 1170 کے بجائے 1060 روپے، سیونگ سرٹیفکیٹ پر 6.25 فیصد منافع ملے گا۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: محکمہ قومی بچت نے قومی بچت کی اسکیموں پر منافع کی شرح میں 1000 روپے ماہانہ تک کمی کردی ہے۔

اس ضمن میں محکمہ قومی بچت کی طرف سے قومی بچت کی اسکیموں پر منافع کی نئی شرح کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 5800 روپے سے کم کرکے4800 روپے ماہانہ، ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 1025 روپے سے کم کرکے 846 روپے ماہانہ، پنشنر بینیفٹس اسکیم کیلیے منافع کی شرح 1170 روپے سے کم کرکے 1060 روپے ماہانہ، سیونگ سرٹیفکیٹس کیلیے منافع کی شرح 8.25 فیصد سے کم کرکے 6.25 فیصد کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔