بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں پر وحشیانہ تشدد، 30 ذہنی توازن کھو بیٹھے

نمائندہ ایکسپریس  منگل 2 دسمبر 2014
پاکستانی قیدی سینٹرل جیل تہاڑ، امرتسر جیل اورسینٹرل جیل جے پورمیں قید ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستانی قیدی سینٹرل جیل تہاڑ، امرتسر جیل اورسینٹرل جیل جے پورمیں قید ہیں۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: بھارت میں قید پاکستانیوں پر وحشیانہ تشدد کیے جانے کا انکشاف،30  پاکستانی ذہنی توازن کھوبیٹھے، پاکستانی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ نے حکام کی آنکھیں کھول دیں۔

بھارتی حکام سے جواب پرسی اور پاکستانیوں کی واپسی کے لیے اقدامات شروع کردیے گئے ایکسپریس نیوز کو ملنے والی معلومات کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر میں بھارت میں پاکستانی قیدیوں کی صورتحال کاجائزہ لینے کے لیے 4 رکنی وفد جسٹس ( ر) میاں اجمل کی سربراہی میں بھارت گیا۔

وفد کے3 اراکین میں جسٹس ( ر) عبدالقدیر چوہدری، وزارت داخلہ کے افسر زرغان شہزاد اور وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اقبال احمد شامل تھے۔ وفد نے 25 سے30 اکتوبر تک 3 بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے کیسز کا جائزہ لیا۔ پاکستانی قیدی سینٹرل جیل تہاڑ، امرتسر جیل اورسینٹرل جیل جے پورمیں قیدہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی جیلوں میں400 سے پاکستانی پابندسلاسل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔