جب جمہوریت کو خطرہ ہوتو وزیراعظم قومی اسمبلی میں آکر بیٹھ جاتے ہیں، نبیل گبول

ویب ڈیسک  منگل 2 دسمبر 2014
پی آئی اے کی سیٹ اتنی چھوٹی ہے کہ  بیٹھ بھی نہیں سکتا، نبیل گبول،
فوٹو: فائل

پی آئی اے کی سیٹ اتنی چھوٹی ہے کہ بیٹھ بھی نہیں سکتا، نبیل گبول، فوٹو: فائل

اسلام آباد: ایم کیوایم کے رہنما نبیل گبول کا کہنا ہےکہ جب جمہوریت کو خطرہ ہو تو وزیراعظم بھی قومی اسمبلی میں آکر بیٹھ جاتے ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ دھرنے کے وقت ہمیں استعمال کرکے قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں بلایا گیا لیکن اب کورم بھی پورا نہیں ہورہا۔ انہوں نے کہا کہ جب جمہوریت کو خطرہ ہو تو وزیراعظم بھی قومی اسمبلی میں آکر بیٹھ جاتے ہیں لیکن آج اجلاس میں کوئی بھی وزیر موجود نہیں ہے، ہمیں استعمال کرکے پھینکا نہ جائے، وزیراعظم کو اراکین اسمبلی کی جنوری میں دوبارہ ضرورت پڑ سکتی ہے۔

نبیل گبول نے قومی اسمبلی میں قومی ایئرلائن پی آئی اے پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایئرلائن کی سیٹ اتنی چھوٹی ہے کہ وہ بیٹھ بھی نہیں سکتے اور جہاز میں کھڑے ہوکر سفر کرتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔