داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی اہلیہ اور بچہ گرفتار

ویب ڈیسک  منگل 2 دسمبر 2014
ابوبکر البغدادی نے رواں برس شام اور عراق کے مختلف علاقوں پر قبضے کے بعد وہاں خلافت کا اعلان کیا تھا. فوٹو؛ فائل

ابوبکر البغدادی نے رواں برس شام اور عراق کے مختلف علاقوں پر قبضے کے بعد وہاں خلافت کا اعلان کیا تھا. فوٹو؛ فائل

بیروت: لبنان کی فوج نے داعش (دولت اسلامیہ شام وعراق) کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی اہلیہ اور بچے کو شام کی سرحد کے قریب سے اپنی تحویل میں لے لیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی فوج نے غیر ملکی انٹلی جنس اداروں کی اطلاع پر شام کی سرحد کے قریب سے داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی اہلیہ اور ان کا 9 سالہ بٰیٹے کو تحویل میں لیا ہے، جس کے بعد دونوں سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔ لبنانی فوج نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں افراد کو 10 روز قبل اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ جعلی سفری دستاویزات کے ذریعے شام سے لبنان میں داخل ہورہی تھے۔

واضح رہے کہ ابوبکر البغدادی نے رواں برس شام اور عراق کے مختلف علاقوں پر قبضے کے بعد وہاں خلافت کا اعلان کردیا تھا جب کہ امریکا نے انہیں عالمی دہشت گرد قرار دیتے ہوئے اس کے سر کی قیمت ایک کروڑ ڈالر مقرر کر رکھی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔