کراچی آپریشن کے دوران 242 دہشتگرد ہلاک اور7618 ملزمان کو حراست میں لیا گیا، رینجرز

ویب ڈیسک  منگل 2 دسمبر 2014
کراچی آپریشن میں 18 رینجرز اہلکار شہید  جبکہ 51 زخمی ہوئے، ترجمان رینجرز
فوٹو: فائل

کراچی آپریشن میں 18 رینجرز اہلکار شہید جبکہ 51 زخمی ہوئے، ترجمان رینجرز فوٹو: فائل

کراچی: رینجرز نے کراچی میں 4 ستمبر 2013 سے جاری آپریشن کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی میں 4 ستمبر 2013 سے شروع ہونے والے آپریشن میں 4 ہزار 147 ٹارگٹڈ کارروائیاں کی گئیں جس میں 7 ہزار 618 افراد کو حراست میں لیا گیا جب کہ ان کارروائیوں میں 178 ٹارگٹ کلرز اور 35 اغوا کار بھی شامل ہیں۔

ترجمان کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے 3481 کو تفتیش کے بعد پولیس کے حوالے کیا گیا،ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن میں 242 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور 18 رینجرز اہلکار بھی شہید ہوئے جب کہ 51 اہلکار آپریشن میں زخمی ہوگئے۔ ترجمان کے مطابق کراچی آپریشن کے دوران 35 مغویوں کو بھی بازیاب کرایا گیا۔

واضح رہے کہ کراچی آپریشن کو ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن شہر میں جرائم کی وارداتوں میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی جب کہ روز بہ روز ٹارگٹ کلنگ کی بھی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے جس میں  پولیس اہلکاروں سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔