لندن سے اپنی منزل کی جانب روانہ ہونے والی لڑکی دوران پروازہی چل بسی

ویب ڈیسک  منگل 2 دسمبر 2014
دوران پرواز دنیا سے چل بسنے والی لڑکی  پہلے ہی سے کئی طبی  مسائل کا شکار تھیں،ایئرپورٹ حکام

دوران پرواز دنیا سے چل بسنے والی لڑکی پہلے ہی سے کئی طبی مسائل کا شکار تھیں،ایئرپورٹ حکام

لندن: ہیتھرو ایئرپورٹ سے اپنی منزل کی جانب روانہ ہونے والی لڑکی دوران پرواز ہی  چل بسی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 23 سالہ لڑکی تنہا  لندن ایئرپورٹ سے امریکا کی ریاست نیوجرسی کے لئے سفرپر روانہ ہوئی لیکن جہاز جیسے ہی فضا میں بلند ہوا تو لڑکی کو بے ہوش پایا گیا، جہاز کے عملے کی جانب سے  لڑکی کی طیبعت سے متعلق  اعلان کے بعد  پرواز میں سفر کرنے والے ڈاکٹر نے فوری طور پر اس کا چیک اپ کیا لیکن اس سے قبل ہی اس کی روح اس کے جسم سے نکل چکی تھی۔

پرواز جب نیو جرسی کے  نیوارک ایئر پورٹ پراتری تو وہاں موجود میڈیکل ٹیم نے لڑکی کی لاش اسپتال منتقل کردی۔ ایئرپورٹ ترجمان کا کہنا تھا کہ لڑکی  پہلے ہی سے کئی طبی  مسائل کا شکار تھیں اور ان کی موت قدرتی تھی تاہم موت کی وجہ ان کی کون سی بیماری بنی  اس کا پتہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی چل سکے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔