اسلام آباد کے پمزاسپتال میں زیرعلاج ایبولا وائرس کا مشتبہ مریض ڈسچارج

ویب ڈیسک  بدھ 3 دسمبر 2014
ایبولا وائرس کی تصدیق نہ ہونے کی صورت میں مریض کو ڈسچارج کردیا گیا ہے،ترجمان پمز فوٹو:فائل

ایبولا وائرس کی تصدیق نہ ہونے کی صورت میں مریض کو ڈسچارج کردیا گیا ہے،ترجمان پمز فوٹو:فائل

اسلام آباد: پمز اسپتال میں زیرعلاج ایبولا وائرس کے مشتبہ مریض کو ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان پمز ڈاکٹر عابدہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں زیرعلاج ایبولا وائرس کے مشتبہ مریض تصور حسین میں وائرس نہیں پایا گیا جب کہ اسے انفیکشن تھا جس کی وجہ سے اس کے بدن پر دھبے نمایاں تھے اور وائرس کی تصدیق نہ ہونے کی صورت میں اسے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چکوال کے رہائشی تصور حسین کو ایبولا وائرس کے اثرات ظاہر ہونے کے شبہہ میں پمز اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جب کہ اس سے قبل افریقی ملک لائیبیریا سے کراچی آنے والے مسافر کو ایبولا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر جناح اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا تاہم علاج کے بعد مریض میں ایبولا وائرس نہیں پایا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔