- بھارتی ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش
- ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کا مذاق اڑانے پر چارلی ہیبڈو کو سخت تنقید کا سامنا
- شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق
- بھارت میں 14 فروری ’گائے کو گلے لگانے‘ کے دن کے طور پر منایا جائے گا
- عام انتخابات؛ مسائل کا حل عوامی فیصلے ہی سے ممکن ہے، چیف جسٹس
- ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے میں اموات 16 ہزار سے تجاوز کرگئیں
- وزیرخزانہ آئی ایم ایف مذاکرات میں پیشرفت، اصلاحات پر اتفاق ہوگیا
- پی ایس ایل8 کیلئے نئی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
- ترکیہ میں 68 گھنٹے بعد ملبے تلے دبے بچے کو زندہ نکال لیا گیا، ویڈیو وائرل
- پختونخوا ضمنی الیکشن؛ پی ٹی آئی نے مستعفی ارکان دوبارہ میدان میں اتار دیے
- الیکشنز میں پارٹی کو مہنگائی بہا لے جائیگی، لیگی ارکان نے وزیراعظم کو بتادیا
- پاکستان میں بڑے زلزلے کے امکانات ہیں، ٹیکنالوجی پیشگوئی کے قابل نہیں، محکمہ موسمیات
- میسی کے بھائی نے اسپینش فٹبال کلب بارسلونا سے معافی مانگ لی، مگر کیوں؟
- کراچی پولیس کارکردگی دکھانے کیلیے ملزمان کی بار بار گرفتاری ظاہر کرنے لگی
- سوتیلی بیٹی سے زیادتی کے مجرم کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
- کراچی میں پراسرار جاں بحق 18 افراد کی قبر کشائی کا فیصلہ
- شمالی کوریا نے نیا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل پیش کر دیا
- ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی کے ساتھ کاروباری دِن کا آغاز
- شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد
- پہلے اوور میں وکٹ لینے کا طریقہ! شاہین سے جانیے، قلندرز نے فوٹو شیئر کردی
عمران خان آج بھی خیالی امپائر کی انگلی کے اشاروں کے منتظر ہیں، پرویز رشید

بھارتی جنرل اروڑہ کی بھی لاہور بند کرنے کی خواہش ناکام ہوئی اور عمران خان کی یہ تمنا دل میں ہی رہ جائے گی،پرویزرشیدفوٹو: ایکسپریس نیوز/ فائل
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان آج بھی خیالی امپائر کی انگلی کے اشاروں کے منتظر ہیں اور اشارہ نہ ملنے پر بے صبرے ہوکر لاہور اور دیگر شہروں کو بند کرنے کی باتیں کر رہے ہیں۔
پرویز رشید نے کہا کہ حکومتیں ووٹ سے بنتی ہیں خواہشات سے نہیں، عمران خان آج بھی خیالی امپائر کی انگلی کے اشاروں کے منتظر ہیں اور اشارہ نہ ملنے پر بے صبرے ہوکر لاہور اور دیگر شہروں کو بند کرنے کی باتیں کر رہے ہیں لیکن انہیں یاد ہونا چاہئے کہ بھارتی جنرل اروڑہ کی بھی لاہور بند کرنے کی خواہش ناکام ہوئی تھی اور عمران خان بھی لاہور بند نہیں کراسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہر بند کرانے والوں کا نہ کوئی ماضی ہے نہ ایسے کارنامے اور عمران خان کی یلغار والے دن بھی لاہور کے شہری ناشتہ باہر کریں گے اور رات کو فوڈ اسٹریٹ پر ہوں گے۔
پرویز رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کو فوج کا طعنہ دینے والے عمران خان پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں اور خوش ہونے کے بجائے خیبر پختونخوا حکومت کا آئی ڈی پیز پر تشدد یاد رکھیں جو عوام ابھی تک نہیں بھولے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔