نابینا افراد تشدد؛ ڈی ایس پی کی تنزلی اور ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا

ویب ڈیسک  جمعرات 4 دسمبر 2014
نابینا اوراسپیشل افرادعزت اورہمدردی کے مستحق ہیں اوران کے ساتھ پولیس کا ناروارویہ برداشت نہیں کیا جائے گا،مشتاق سکھیرا۔ فوٹو؛ ایکسپریس

نابینا اوراسپیشل افرادعزت اورہمدردی کے مستحق ہیں اوران کے ساتھ پولیس کا ناروارویہ برداشت نہیں کیا جائے گا،مشتاق سکھیرا۔ فوٹو؛ ایکسپریس

لاہور: نابینا افراد کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کو پیش کردی گئی جس کی روشنی میں ڈی ایس پی قلعہ گجر سنگھ کی تنزلی جبکہ ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نابینا افراد پر تشدد کیس کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے معاملے کو مس ہینڈل کیا گیا جس کی روشنی میں آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی قلعہ گجر سنگھ عبداللہ جان کو او ایس ڈی جب کہ ایس ایچ او رفیع اللہ کو معطل کردیا۔ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کا کہنا ہے کہ نابینا اور اسپیشل افراد عزت اور ہمدردی کے مستحق ہیں اور ان کے ساتھ پولیس کا ناروا رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مال روڈ پر احتجاج کرنے والے نابینا افراد کی ریلی پر لاہور پولیس کی جانب سے تشدد کیا گیا تھا جس کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور امین وینس نے 5 اہلکاروں کو معطل کردیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔