انجمن تاجران نے فیصل آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کو مسترد کردیا

ویب ڈیسک  جمعرات 4 دسمبر 2014
تاجروں پر حکومت کی جانب سے کوئی دباؤ نہیں تمام تاجر حکومت کے ساتھ ہیں،تاجر رہنما۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

تاجروں پر حکومت کی جانب سے کوئی دباؤ نہیں تمام تاجر حکومت کے ساتھ ہیں،تاجر رہنما۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

فیصل آباد: انجمن تاجران نے تحریک انصاف کی جانب سے 8 دسمبر کو شہر بند کرنے کی کال مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو شہر بند کرنے نہیں دیں گے۔

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ فیصل آباد شہر کو سیاست کی نذر ہونے نہیں دیں گے اورغیر سیاسی ہونے کے باوجود اگرکوئی ہمارے گھر کو آگ لگانے آئے گا تو اس کے خلاف بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نوبال پر وکٹ لینا چاہتے ہیں اور اگر 8 دسمبر کو تحریک انصاف کے کارکنوں نے زور زبردستی کی کوشش کی یا تاجروں کو ہراساں کرنے کے لئے دھمکیاں دیں توان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے گی۔

انجمن تاجران نے کہا کہ فیصل آباد کے تاجروں پر حکومت کی جانب سے کوئی دباؤ نہیں تمام تاجرحکومت کے ساتھ ہیں اورعمران خان کی دکان چلنے نہیں دیں گے، تاجراپنے کاروبار کی حفاظت خود کرنا جانتے ہیں اوروہ کر کے دکھائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔