چوہدری نثارعلی سے 14 اگست کے بعد سے کوئی ملاقات ہی نہیں ہوئی، پرویز خٹک

ویب ڈیسک  جمعرات 4 دسمبر 2014
خیبر پختونخوا میں آئندہ برس اپریل میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے، پرویز خٹک  فوٹو؛فائل

خیبر پختونخوا میں آئندہ برس اپریل میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے، پرویز خٹک فوٹو؛فائل

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان نے ان سے جو بات منسوب کی ہے اس میں کوئی صداقت نہیں درحقیقت وہ 14 اگست کے بعد وزیر داخلہ سے ملے ہی نہیں۔  

ایکسپریس نیوز کے مطابق پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ درحقیقت ان کی وفاقی وزیر داخلہ سے 14 اگست کے بعد سے کوئی ملاقات ہی نہیں ہوئی اور چوہدری نثار علی خان نے ان سے جو بیان منسوب کیا ہے اس میں کوئی صداقت نہیں، ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں آئندہ برس اپریل میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے، یہ انتخابات ملک کے دیگر صوبوں سے مختلف ہوں گے۔

واضح رہے کہ چوہدری نثار علی خان نے کہا تھا کہ زیر اعلیٰ خیبر پختونخوا  ایک جانب حکومت اور وزرا پر سنگین الزامات لگاتے ہیں تو کچھ عرصہ قبل تک وہ پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ان سے خفیہ ملاقاتیں کرتے تھے، جس میں وہ خیبر پختونخوا حکومت کو بچانے کی اپیل کیا کرتے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔