والد مہیش بھٹ فلمساز انوراگ کشیپ سے بہتر فلمیں بنا چکے ہیں، پوجا بھٹ

اے پی پی  جمعـء 5 دسمبر 2014
 والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پہلے اداکاری کی اور بعدازاں پروڈکشن اور اب ہدایتکاری کر رہی ہوں، پوجا بھٹ فوٹو : فائل

والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پہلے اداکاری کی اور بعدازاں پروڈکشن اور اب ہدایتکاری کر رہی ہوں، پوجا بھٹ فوٹو : فائل

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ پوجا بھٹ نے کہا ہے کہ ان کے والد فلمساز مہیش بھٹ انوراگ کشیپ سے بہتر فلمیں بنا چکے ہیں۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ ان کے والد ان کے پسندیدہ فلمسازوں میں سے ہیں۔ ان کے والد انوراگ کشیپ سے زیادہ منجھے ہوئے فلمساز ہیں جو زیادہ معیاری فلمیں بنا چکے ہیں جن کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔انھوں نے کہاکہ وہ آج کل کے فلمسازوں سے ابھی بھی فنی مہارت کے لحاظ سے آگے ہیں۔ ان کے والد ان کے رول ماڈل بھی ہیں ۔ انھوں نے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پہلے اداکاری کی اور بعدازاں پروڈکشن اور اب ہدایتکاری کر رہی ہیں اور ان کی آئندہ ہدایات کردہ فلم ’’ کیبرے ‘‘ ہے جو جلد ہی مکمل کر لی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔