- گورنر نے الیکشن کمیشن کو خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دے دی
- قومی اسمبلی اجلاس: شازیہ مری شہدا کا تذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئی
- یوکرین جنگ میں روس کی مدد پر امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کردیں
- پولیس لائن دھماکے کی ابتدائی رپورٹ نے سیکورٹی انتظامات پر سوالات اٹھا دیئے
- سعودی عرب؛ 4 روزہ مفت ٹرانزٹ ویزے پر عمرے اور سیاحت کی اجازت
- والدین کو جلاکر قتل کرنے والے سفاک بیٹے کو 2 بار عمر قید کی سزا
- پاکستان میں کورونا وائرس کےنئے ویریئنٹ بی ایف سیون کی تصدیق
- سانحہ پشاور کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، کور کمانڈرز کانفرنس
- آئی ایم ایف کی بنگلادیش کیلیے 4.7 ارب ڈالر قرضے کی منظوری
- پشاور خود کش حملے کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی خراسانی گروپ نے قبول کی ہے،وزیرداخلہ
- ایل پی جی کی قیمت میں 60 روپے فی کلوگرام کا بڑا اضافہ
- اپنی موت کا ڈراما رچانے کیلیے جرمن لڑکی نے ہم شکل بلاگر کو قتل کردیا
- سانحہ پشاور پر آرمی چیف پارلیمنٹ کو بریفنگ دیں، نورعالم خان
- کراچی میں ڈاکوؤں کی سڑک کے بیچ میں آزادنہ لوٹ مار کی تصاویر وائرل
- سندھ حکومت بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ کی 100 فیصد اونر شپ لیتی ہے، شرجیل انعام میمن
- سانحہ پشاور کے بعد ضرب عضب جیسے آپریشن کی ضرورت ہے، وزیردفاع
- ایف آئی اے نے سیلاب متاثرین کے نام پر جعل سازی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا
- اے این ایف کی کارروائی؛ بلوچستان کے پہاڑوں سے بھاری مقدار میں منشیات برامد
- ایشیا کے امیر ترین بھارتی تاجر کی جائیداد میں 3 دن میں 68 ارب ڈالر کمی
- گاڑیوں کا دھواں صرف دو گھنٹے میں دماغی روابط تبدیل کرسکتا ہے
حکومت کی جانب سے پذیرائی نہ ملنا افسوسناک ہے، محمد سجاد

حکومت عالمی اور ایشیائی اعزازات پر انعامات کی مد میں مجموعی طور پر واجب الادا 2 کروڑ روپے ادا کرے، محمد سجاد۔ فوٹو؛ فائل
کراچی: ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی پانے والے قومی کیوئسٹ محمد سجاد نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر مسلسل عمدہ کارکردگی کے باوجود حکومتی پذیرائی نہ ملنا افسوسناک ہے۔
کراچی جیم خانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی نمبر 2 کیوئسٹ محمد سجاد کا کہنا تھا کہ عالمی اسنوکر مقابلوں میں ہمارے کھلاڑیوں کی کارکردگی روز بروز بہتر ہو رہی ہے اور پاکستان کو عالمی اعزاز بھی مل رہے ہیں مگر بدقسمتی سے حکومت کی جانب سے بے توجہی برتی جا رہی ہے، یہ سلسلہ جاری رہا تو قومی کھلاڑی بددل ہو جائیں گے۔ محمد سجاد نے کہا کہ بھارتی شہر بنگلور میں منعقدہ آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں سلور میڈل کے حصول سے میں قومی اسپورٹس پالیسی کے تحت 50 لاکھ روپے کے انعام کا حقدار ہوگیا ہوں، حکومت عالمی اور ایشیائی اعزازات پر انعامات کی مد میں مجموعی طور پر واجب الادا 2 کروڑ روپے ادا کرے۔
انھوں نے کہا کہ قومی اسپورٹس پالیسی کے مطابق سابق عالمی چیمپئن محمد آصف بھی مجموعی طور پر2 کروڑ 70 لاکھ روپے انعام کے منتظر ہیں، وزیر اعظم نواز شریف وعدے کے مطابق قومی کھلاڑیوں کو حق دلانے میں کردار ادا کریں۔ دریں اثنا پاکستان بلیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ نے کہاکہ عالمی ایونٹس میں گولڈ اور سلور میڈلز کے حصول پر انعام کھلاڑیوں کا قانونی حق ہے، دنیا بھر میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے والے کھلاڑی حق تلفی کے باوجود ہمت نہیں ہاریں گے اور انٹرنیشنل ایونٹس میں کامیابیوں کے لیے کوشاں رہیں گے، انھوں نے کہا کہ حکومت کے تحت ایسوسی ایشن کو گرانٹ کا اجرا کیا جائے جب کہ پی او اے کا رکنیت دینے سے گریز حیران کن ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔