ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل کے خلاف جے یو آئی (ف) کا ملک بھر میں احتجاج

ویب ڈیسک  جمعـء 5 دسمبر 2014
اسلام آبا دمیں عبدالغفور حیدری کی قیادت میں لال مسجد کے باہر احتجاج ہوا جبکہ کراچی میں نمائش چورنگی پر دھرنا دیا گیا۔ فوٹو؛ایکسپریس نیوز

اسلام آبا دمیں عبدالغفور حیدری کی قیادت میں لال مسجد کے باہر احتجاج ہوا جبکہ کراچی میں نمائش چورنگی پر دھرنا دیا گیا۔ فوٹو؛ایکسپریس نیوز

کراچی/لاہور/کوئٹہ/ پشاور: جمعیت علمائےاسلام (ف) کے مقتول رہنما ڈاکٹرخالد محمود سومرو کے قتل کے خلاف کراچی سمیت ملک بھر میں احتجاجی  مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جے یو آئی(ف) کی قیادت کی جانب سے مظاہروں کی کال پر ملک بھر میں کارکنان سڑکوں پر نکل آئے اسلام آبادمیں جےیوآئی (ف) کےمرکزی رہنما مولاناعبدالغفورحیدری کی قیادت میں کارکنوں نےلال مسجدکےباہر احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، کراچی میں نمائش چورنگی پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے دھرنا دیا اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

پشاورمیں بھی  جےیوآئی کے کارکن سڑکوں پرنکل آئے اور مختلف علاقوں میں احتجاج کے دوران سڑکوں کو بلاک کردیا، کوئٹہ پریس کلب کے باہر جے یو آئی کے سیکڑوں کارکنان جمع ہوئے اور مقتول ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔