جنوبی افریقا میں مردہ شارک کے پیٹ سے 3 بے بی شارک زندہ نکال لی گئیں

ویب ڈیسک  جمعـء 5 دسمبر 2014
 امید ہے کہ غیر معمولی پیدائش کے باوجود بے بی شارک معمول کے مطابق صحت مند زندگی گزاریں گے،ڈاکٹرز

امید ہے کہ غیر معمولی پیدائش کے باوجود بے بی شارک معمول کے مطابق صحت مند زندگی گزاریں گے،ڈاکٹرز

کیپ ٹاؤن: کبھی کبھار ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جنہیں پڑھ کر حیرت بھی ہوتی ہے اور لوگوں کی جانوروں سے محبت کا بھی اظہار  ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا   جنوبی افریقا کے ساحل پر جہاں ایک شخص نے مردہ شارک کے پیٹ کو کاٹ کر 3 بے بی شارک زندہ بچالیں۔

جنوبی افریقا کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن  کے ساحل کے کنارے لوگ  سیرو تفریح میں مصروف خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہورہے تھے کہ ایک مردہ شارک مچھلی ساحل پر آگئی جسے بہت سے لوگ دیکھنے لگے  تاہم ایک امریکی فیملی نے جب شارک کو دیکھا  تو انہیں اس میں کچھ حرکت ہوتی ہوئی نظر آئی جس پر فیملی کو محسوس ہوا کہ شارک کے  پیٹ میں بچے ہیں بس پھر کیا تھا اس نے فوراً ساحل پر ہی ہنگامی آپریشن کا فیصلہ کر لیا، اس شخص نے محتاط طریقے سے آپریشن کا آغاز کیا اور شارک کے پیٹ کو کئی جگہ سے کاٹنا شروع کردیا اس دوران لوگ بڑی تعداد میں ان کے گرد جمع ہوگئے۔

کچھ دیر ہی بعد ایک بے بی شارک اچانک سامنے نکل آئی جسے اس شخص نے احتیاط سے باہر نکالا کیونکہ بے بی شارک مکمل دانتوں کے کےساتھ پیدا ہوتی ہے اور اس کے کاٹنے کا خطرہ موجود تھا جب کہ کچھ دیر بعد ہی دوسرے اور پھر تیسرے بچے نے آنکھیں کھول لیں اور یوں یہ تینوں بچے موت کے قریب سے دوبارہ زندگی کی جانب لوٹ آئے جسے سمندر کے حوالے کردیا گیا تاکہ وہ اپنی نئی زندگی کے سفر کا آغاز کرسکیں۔

بے بی شارک کو باہر آتا دیکھ کر قریب کھڑے لوگوں نے تالیاں بجا کر آپریشن کرنے والے شخص کو مبارک باد دی۔ ایک خاتون نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اس سے پہلے کبھی اس طرح بے بی شارک کو سمندر میں تیرتے نہیں دیکھا۔ یہ بے بی شارک 2 سال تک ماں کے پیٹ میں پرورش پاتے ہیں اور پھر ان کی پیدائش ہوتی ہے۔ جانوروں کے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ غیر معمولی پیدائش کے باوجود بے بی شارک معمول کے مطابق صحت مند زندگی گزاریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔