- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں کوئی ابہام یا شک ہوا تو اس فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کا سوچنے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتا افراد کیس؛ معلوم ہوا وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
لکس شوبز ایوارڈ میں’’زندہ بھاگ ‘‘بہترین فلم قرار
کراچی: ملک کے سب سے بڑے شوبز ایوارڈز کی تقریب میں فلم ’’زندہ بھاگ‘‘ 3 ایوارڈز کے ساتھ نمایاں رہی۔
’’زندہ بھاگ‘‘ کو بہترین فلم کا ایوارڈ کے ساتھ ساتھ اسی فلم کے مینوگور اور فرجاد نبی کو بہترین ہدایت کار اور ہیرو خرم پطرس کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا تاہم بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ’’سیڈلنگز ‘‘ کے لیے آمنہ شیخ کو دیا گیا۔ ٹی وی کے شعبے میں ہمیشہ کی طرح یہ ایوارڈز سیٹیلائٹ اور ارضی (ٹیرسٹریل) کے دو شعبوں میں تقسیم کیے گئے۔ سیٹیلائٹ کیٹیگری میں فواد خان کو ہم ٹی وی کی سیریل ’’زندگی گلزار ہے‘‘ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔ فواد خان پچھلے سال بھی ہم ٹی وی ہی کی سیریل ’’ہم سفر‘‘ کے لیے یہ ایوارڈ جیت چکے ہیں۔
اسی کیٹیگری میں اداکارہ صنم سعید کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا جو انھیں ہم ٹی وی کی سیریل ’’زندگی گلزار ہے‘‘ میں اداکاری پر ملا۔ ڈراموں کی ارضی (ٹیرسٹریل) کیٹیگری میں بہترین اداکار کا ایوارڈ نعمان اعجازنے حاصل کیا جو اس تقریب میں موجود نہیں تھے۔ نعمان اعجاز نے آٹھویں مرتبہ یہ ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اے ٹی وی کے ’’روشنی اندھیرا روشنی‘‘ کی ہیروئین یمینہ پیرزادہ اور پی ٹی وی ہوم پر چلنے والے ڈرامے ’’کمی رہ گئی‘‘ کی ہیروئین مہوش حیات کو مشترکہ طور پر دیا گیا۔ مہوش حیات بھی ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے اس تقریب مین موجود نہیں تھیں۔
ٹی وی کے شعبے میں آمنہ مفتی کو ہم ٹی وی کے ڈرامے ’’الو برائے فروخت نہیں‘‘ کے لیے بہترین مصنفہ قرار دیا گیا جب کہ بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ حسیب احسن کو دیا گیا۔ موسیقی کے شعبے میں رضوان علی جعفری کی البم ’’یاراں کی ٹولی ‘‘ کو بہترین البم قرار دیا گیا، جب کہ بہترین ساؤنڈ ٹریک کے لیے فلم ’’میں ہوں شاہد آفریدی‘‘ کو منتخب کیا گیا۔ سال کا بہترین گانا راحت فتح علی خان کا ’’ملال‘‘ قرار پایا جب کہ شہریار مرزا کو بہترین ابھرتا ہوا فنکار قرار دیا گیا۔ فیشن کی کیٹیگری میں سبل چوہدری اور عباس جعفری کو سال کے بہترین ماڈلز کے ایوارڈز دیے گئے جب کہ آمنہ بابر کو ابھرتی ہوئی بہترین ماڈل کا ایوارڈ دیا گیا۔ یہ تقریب تقریباً سات ماہ کی تاخیر سے منعقد ہوئی۔ تقریب میں نہ آنے پر ہمایوں سعید، نعمان اعجاز اور مہوش حیات کی کمی محسوس ضرور کی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔