ہیوزکی موت کا اثر: ہاکی میں پلیئرزجالی والے ماسک استعمال کرسکیں گے

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 6 دسمبر 2014
پلیئرز کو ہاکی اسٹکس بازئووں سے اوپرتک اٹھانے کی اجازت بھی ہوگی۔ فوٹو : فائل

پلیئرز کو ہاکی اسٹکس بازئووں سے اوپرتک اٹھانے کی اجازت بھی ہوگی۔ فوٹو : فائل

لوازنے: آسٹریلوی کرکٹر فل ہیوز کی المناک موت کے پیش نظر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پنالٹی کارنر کے موقع پر دفاعی پلیئرز کو لوہے کی جالی والے ماسک استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

یہ فیصلہ ان کی حفاظت کی وجہ سے کیاگیا،اس کا اطلاق جنوری 2015 سے بین الاقوامی سطح پر ہوگا،اٹیکنگ فری ہٹس کے قانون میں بھی تبدیلی کی گئی ہے، کھیل کا ازسرنو آغاز 23 میٹر پرلگائی جانے والی لائن سے ہوگا،پلیئرز کو ہاکی اسٹکس بازئووں سے اوپرتک اٹھانے کی اجازت بھی ہوگی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل آسٹریلیوی بلے باز فلپ ہیوز ڈومیسٹک میچ کے دوران گیند لگنے سے انتقال کر گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔