خالد سومرو قتل کیس میں سکھر پولیس نے لاہور سے سیاسی شخصیت کو حراست میں لے لیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 6 دسمبر 2014
خالد محمود سومرو کو گزشتہ ہفتے اس وقت قتل کردیا گیا تھا جب وہ نماز فجر کی ادائیگی کے بعد مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے  فوٹو:فائل

خالد محمود سومرو کو گزشتہ ہفتے اس وقت قتل کردیا گیا تھا جب وہ نماز فجر کی ادائیگی کے بعد مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے فوٹو:فائل

سکھر: پولیس نے جے یو آئی (ف) سندھ کے رہنما ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کے الزام میں لاہور سے ایک سیاسی شخصیت کو حراست میں لے لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سکھر میں ٹارگٹ کلنگ کا شکار بننے والے جے یو آئی (ف) کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل کے سلسلے میں کی جانے والی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے سکھر، خیرپور اور شکارپور سے مزید 8 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ جن کی نشاندہی پر سندھ سے تعلق رکھنے والی ایک سیاسی شخصیت کو لاہور سے حراست میں لیا گیا ہے اور اب ان کی سکھر منتقلی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ایس ایس پی سکھر کا کہنا ہے کہ قاتلوں کی گرفتاری کے حوالے سے مزید پیش رفت ہوسکتی ہے۔ جلد ہی اس واقعے میں ملوث افراد اور اس کے محرکات کا پتہ چل جائے گا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کو گزشتہ ہفتے اس وقت قتل کردیا گیا تھا جب وہ نماز فجر کی ادائیگی کے بعد مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔