- قومی کرکٹر اعظم خان نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر
- اسلام آباد: لڑکی کا چلتی کار میں فائرنگ سے قتل، باہر پھینک دیا گیا
- کراچی؛ پیپلز پارٹی نے سول ہسپتال کے توسیعی منصوبے کا عندیہ دےدیا
- کچے میں ڈاکوؤں کو اسلحہ کون دیتا ہے؟، سندھ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا
- ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کی ٹیسٹ رپورٹس نارمل قرار دے دیں
- دوسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری
- جعلی حکومت کو اقتدار میں رہنے نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان
- ضمنی انتخابات میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کی منظوری
- خیبرپختوا میں گھر کی چھت گرنے کے واقعات میں دو بچیوں سمیت 5 افراد زخمی
- درجہ بندی کرنے کیلئے یوٹیوبر نے تمام امریکی ایئرلائنز کا سفر کرڈالا
- امریکی طبی اداروں میں نسلی امتیازی سلوک عام ہوتا جارہا ہے، رپورٹ
- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
قومی کپتان کو حفیظ کی بھی معطلی کا خوف ستانے لگا
دبئی: بولنگ ایکشن کی وجہ سے محمد حفیظ کی معطلی کا خوف کپتان مصباح الحق کو ستانے لگا، کہتے ہیں کہ آل راؤنڈر کا ساتھ حاصل نہ ہوا تو ورلڈ کپ اسکواڈ کا توازن ہی بگڑ جائے گا، سعید اجمل دستیاب نہ ہوئے تو دوسرے اسپنرز کو سخت محنت سے خلا پُرکرنا ہوگا، عرفان کو میگا ایونٹ تک مناسب پریکٹس فراہم کرنا چاہتے ہیں۔
انھوں نے ان خیالات کا اظہارمیڈیا سے بات چیت میں کیا۔ واضح رہے کہ محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن نیوزی لینڈ سے ابوظبی ٹیسٹ میں رپورٹ ہوا تھا، وہ اس کا تجزیہ کراچکے لیکن ابھی تک رپورٹ موصول نہیں ہوئی،کپتان مصباح الحق کو یہ خوف ستائے جارہا ہے کہ اگر ان کو بھی سعید اجمل کی طرح معطل کردیا گیا تو ورلڈ کپ کا پلان دھرا رہ سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعید اجمل پر پابندی ٹیم کیلیے ایک دھچکا تھی، ان کی واپسی کیلیے پُرامید ہوں ایسا نہ ہوا تو ان کا خلا پُر کرنے کی خاطر دیگر اسپنرز کو سخت محنت کرنا ہوگی، انھوں نے کہا کہ اگر محمد حفیظ کو بھی معطلی کا سامنا کرنا پڑا تو ٹیم کا توازن بگڑ جائے گا، مصباح الحق نے کہا کہ ورلڈ کپ میں محمد عرفان ایک اہم ہتھیار ہونگے۔
ان کو انتہائی احتیاط سے استعمال کرنا چاہیے،ایک سوال پر مصباح نے کہا کہ پیسر کے حوالے سے ہمیشہ عجیب سی باتیں کی جاتی ہیں، جب ہم ان کو کھلاتے ہیں تو کہا جاتاہے کہ فٹنس کیوں داؤ پر لگائی، موقع نہ دیں تب بھی اعتراضات شروع ہوجاتے ہیں، ان کو ورلڈ کپ تک مناسب پریکٹس دینا چاہتے ہیں، ٹرینرز نے عرفان کی فٹنس بہتر بنانے کیلیے خاصا کام کیا جو نظر بھی آرہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔