سعید اجمل کے بعد محمد حفیظ کا ایکشن بھی غیر قانونی قرار، بولنگ پر پابندی

ویب ڈیسک  اتوار 7 دسمبر 2014
رواں سال بھارت میں ہونے والی ٹی 20 چیمپئنز لیگ میں بھی محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا گیا تھا۔  فوٹو: فائل

رواں سال بھارت میں ہونے والی ٹی 20 چیمپئنز لیگ میں بھی محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے محمد حفیظ کی تمام گیندوں کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ایکشن کی درستگی تک ان پر بالنگ نہ کرانے کی پابندی عائد کردی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے امپائرز نے محمد حفیظ کا بالنگ ایکشن مشکوک قرار دیا تھا جس کے بعد انہوں نے 24نومبر کو برطانیہ میں اپنے بالنگ ایکشن کا بائیو میکنکس ٹیسٹ کرایا تھا، جس کی رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ کا بالنگ ایکشن آئی سی سی کے قانون کے مطابق نہیں اور ان کے بازو کا خم 15 ڈگری سے زیادہ ہے۔ آئی سی سی نے رپورٹ کی روشنی میں محمد حفیظ پر ایکشن کی درستگی تک بالنگ کرانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال بھارت میں ہونے والی ٹی 20 چیمپئنز لیگ میں بھی محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔