- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس وردی پہن لی
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
حکومت ایک ہفتے میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان کرے، عمران خان
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی تقرری پر کوئی اعتراض نہیں حکومت کو چاہئے کہ ایک ہفتے میں دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان کرے۔
بنی گالا میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی شہرت اچھی ہے جس کی وجہ سے ہمیں ان پر کوئی اعتراض نہیں لیکن جو ان کے ماتحت کام کررہے ہیں حکومت انہیں فوری تبدیل کرے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں چیف الیکشن کمشنر اس شخص کو مقرر کیا جاتا ہے جس پر ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد ہو لیکن ہمارے یہاں دو پارٹیاں مک مکا کرکے آپس میں ہی چیف الیکشن کمشنر کو تعینات کردیتی ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں دھرنے کی وجہ سے ملک کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ دھرنے کے دباؤ سے ہی ملک میں تیل کی قیمتیں اور کرپشن کم ہوئی جب کہ اسحاق ڈار نےبھی آئی ایم ایف سامنے یہ کہا کہ اگست کے بعد ملک میں ترقی ہوئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود حکومت نے تیل کی قیمتوں میں کمی نہیں کرنی تھی لیکن یہ کمی صرف ہمارے شور مچانے کی وجہ سے ہی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 40 فیصد بجلی تیل سے پیدا ہوتی ہے لیکن تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت نے بجلی مزید مہنگی کردی جو حکومت کی نااہلی ہے، مہنگی بجلی کی وجہ سے چوری بڑھ رہی ہے جس کی قیمت غریب عوام ادا کررہے ہیں۔
فیصل آباد میں احتجاج سے متعلق بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں فیصل آباد کے لوگوں سے معذرت خوا ہوں میں انہیں مشکلات میں نہیں ڈالنا چاہتا لیکن لوگوں کو چاہئے کہ وہ اپنے بنیادی حقوق کےلئےباہر نکلیں۔ ہمارا مطالبہ صرف یہ ہے کہ عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کی تحقیقات کرائی جائے، حکومت دھاندلی کی تحقیقات کےلئے ایک ہفتے کے اندر اندر جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کرے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔