فلم ’’پی کے‘‘ میں میرا کردار خود فکری والا نہیں، عامر خان

شوبز ڈیسک  پير 8 دسمبر 2014
کوئی آرٹزم نہیں بلکہ یہ میرے کیریئر کا ایک مشکل ترین کردار تھا جو نبھایا، عامر خان  فوٹو: فائل

کوئی آرٹزم نہیں بلکہ یہ میرے کیریئر کا ایک مشکل ترین کردار تھا جو نبھایا، عامر خان فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ فلم ’’پی کے‘‘ میں ان کا کردار آٹسٹک(خود فکری) والا نہیں ہے۔

عامر خان نے ایک وڈیو کانفرنس کے ذریعے لندن میں صحافیوں کو بتایا کہ ان کی آئندہ آنے والی فلم میں ان کا کردار آرٹزم سے متاثر نہیں بلکہ یہ ان کے کیریئر میں سب سے مشکل ترین کردار ہے جو انھوں نے نبھایا ہے۔ عامر خان نے کہا کہ کہانی مزاحیہ ہے جو کہ ایک دنیا کے مختلف حصوں کے اجنبی دوستوں کے گرد گھومتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ فلم عکسبندی اور سفر کے دوران وہ بہت لطف اندوز ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ فلم ہماری خواہش سے بڑھ کر اچھی تیار ہوئی جو شائقین کو ضرور پسند آئے گی۔ فلم میں عامر خان، انوشکا شرما، بومن ایرانی، شوشانت سنگھ اور سنجے دت نے کام کیا ہے۔ مذکورہ فلم 19 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔