پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج دبئی میں کھیلا جائےگا

ویب ڈیسک  پير 8 دسمبر 2014
یونس خان کو 17 ماہ بعد ایک روزہ میچ میں شامل کرلیا گیا۔ فوٹو؛ فائل

یونس خان کو 17 ماہ بعد ایک روزہ میچ میں شامل کرلیا گیا۔ فوٹو؛ فائل

دبئی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام 4 بجے شروع ہوگا جبکہ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں قومی ٹیم کی جانب سے مصباح الحق ٹیم کی قیادت کریں گے اور اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، محمد حفیظ،ناصر جمشید، عمر عمر اکمل، یونس خان، شاہد آفریدی، اسد شفیق، سرفراز احمد، بلاول بھٹی، حارث سہیل، محمد عرفان، سہیل تنویر، عمر گل، وہاب ریاض اور ذوالفقار بابر شامل ہیں۔ آئی سی سی کی جانب بولنگ ایکشن پر پابندی کے بعد محمد حفیظ بیٹسمین کی حیثیت سے میدان میں اتریں گے جبکہ یونس خان بھی 17 ماہ بعد ایک روزہ میچز میں جلوہ گر ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ کیویز اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں کوری اینڈریسن، مارٹن گپٹل، نیتھن میکولم، کائل ملز، روز ٹیلر،ڈینئل ویٹوری،ڈین برولن، اینٹن ڈیویچ، میٹ ہینری، ٹام لیتھم، مچل میکلینگم، ایڈم ملنے، جیمس نیشام اور لیوک رونچی شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔