تحریک انصاف کا کارکن کی ہلاکت کے خلاف پنڈی ایکسپریس وے اورمال روڈ پراحتجاج

ویب ڈیسک  پير 8 دسمبر 2014
مشتعل مظاہرین نے ایکسپریس وے اور مال روڈ پر ٹائر نذر آتش کئے اور ٹریفک روک لی۔ فوٹو:آئی این پی

مشتعل مظاہرین نے ایکسپریس وے اور مال روڈ پر ٹائر نذر آتش کئے اور ٹریفک روک لی۔ فوٹو:آئی این پی

اسلام آباد: تحریک انصاف نے فیصل آباد میں کارکن کی ہلاکت کے خلاف پنڈی  ایکسپریس وے اور مال روڈ لاہور پراحتجاج شروع کردیا جس کے باعث دونوں شاہراہوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنوں نے فیصل آباد میں ورکرکی ہلاکت کے خلاف پنڈی ایکسپریس وے پراحتجاج کرتے ہوئے تمام چھوٹی بڑی گاڑیاں روک لیں، مشتعل کارکنوں نے احتجاج کے دوران شاہراہ پر ٹائر بھی نذر آتش کئے جس کے باعث دفاتر سے اپنے گھروں کو جانے والے ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب مری روڈ اور ایئرپورٹ روڈ پر ٹریفک کے دباؤ کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

پی ٹی آئی کارکنان نے لاہور کے مال روڈ پر بھی احتجاج کے دوران مشتعل کارکنوں نے گاڑیوں کو روک لیا اور وہاں ٹائروں کو آگ لگا دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔