کراچی کے علاقے سپرہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  پير 8 دسمبر 2014
حادثہ سپر ہائی وے پرمعمار موڑ کے قریب پیش آیا جہاں دو گاڑیاں تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر آپس میں ٹکراگئیں۔  فوٹو: فائل

حادثہ سپر ہائی وے پرمعمار موڑ کے قریب پیش آیا جہاں دو گاڑیاں تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر آپس میں ٹکراگئیں۔ فوٹو: فائل

کراچی: سپر ہائی وے کے قریب ٹریفک حادثے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے جن کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثے کے نتیجےمیں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق  حادثہ سپر ہائی وے پرمعمار موڑ کے قریب پیش آیا جہاں دو گاڑیاں تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔

حادثے کے بعد گاڑیوں کے ڈرائیور فرار ہوگئے جب کہ ریسکیو ٹیموں نے حادثے میں  جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔